Ahmed Alvi

Add To collaction

17-Aug-2022 لیکھنی انگلی مزاحیہ شاعری

انگلی 
پٹوا نہ دے کسی دن تم کو اے یار انگلی 
کرتے ہو ہر کسی کے جو بار بار انگلی

دیکھو کبھی اٹھا کر اک انگلی دوسروں پر 
اپنی طرف اٹھیں گی ہر بار چار انگلی

ہم تو رقیب میں بھی خوبی تلاش کر لیں
اجداد سے نہیں ہے اپنا شعار انگلی

ہم نے کسی کی جانب انگلی نہیں اٹھائی
کیوں ہم پہ اٹھ رہی ہیں یہ بے شمار انگلی

غیروں نے شخصیت میں ڈھونڈے سدا محاسن 
کرتے رہے ہمیشہ اپنے ہی یار انگلی 

کہتے ہیں سیدھی انگلی کچھ کام نہیں آتی 
ٹیڑھی بھی کرکے دیکھی کیا ایک بار انگلی 

رکھنے ہیں دانت اپنے گر آپ نے سلامت 
ہو جاؤ کرکے یارو فوراً فرار انگلی

علوی اسی نے اپنا پہنچا پکڑ لیا ہے 
ہم نے تھمائی جس کو بھی ایک بار انگلی 

   5
2 Comments

Seyad faizul murad

06-Sep-2022 10:59 AM

Kaafi achcha likha h

Reply

Neha Manhas

17-Aug-2022 08:58 PM

Bahut khoob🔥🔥

Reply